بھٹکل 22 جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل کے معروف ایڈوکیٹ سید عمران لنکا کے نئے دفتر لیگل اوینو کا جمعہ شام پانچ بجے قاضی، علماء اور عمائدین قوم کی موجودگی میں افتتاح عمل میں آیا جس میں مہمانان نے مظلوموں کو انصاف دلانے کی طرف نوجوان اور سرگرم وکیل عمران لنکااور ان کے ساتھی ایڈوکیٹ عبدالرقیب شیخ جی کی توجہ مبذول کرائی۔
جماعت المسلمین بھٹکل کے نائب قاضی مولانا انصار خطیب مدنی کی دعاوں کے بعد قاضی جماعت المسلمین مولانا عبدالرب خطیب ندوی، قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی، معروف عالم دین مولانا الیاس جاکٹی ندوی، مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن مُنیری نے اپنے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے ایڈوکیٹ عمران لنکا کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مفید مشوروں سے نوازا۔

پروگرام میں شریک مہمانان اور حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایڈوکیٹ سید عمران لنکا نے بتایا کہ ان کے دفتر میں فی الوقت آفس اسٹاف کے ساتھ خود کے بشمول تین وُکلاء ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے گروپ کے ساتھ شراکت داری میں رئیل اسٹیٹ اینڈ کنسٹرکشن کا کام بھی ہوگا۔ آفس کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، اوپری منزلہ کو لیگل کام کے لئے اور گراونڈ فلور کے دفتر کو رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔

دفتر میں وُکلاء سے راست ملاقات کرنی ہوتو عدالت کھلنے سے پہلے یعنی صبح دس سے گیارہ بجے تک وہ دفتر میں دستیاب ہوں گے، اسی طرح مغرب کی نماز کے بعد بھی رات 8/9 بجے تک دفتر میں رجوع ہوسکتے ہیں جبکہ ان سے موبائل نمبر9886199998 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ ایڈوکیٹ عمران لنکا کا دفتراس سے قبل بندرروڈ پرواقع تھا، وہ بھٹکل میں 2016 سے پریکٹس کررہے ہیں۔ اب انہوں نے اپنا دفتر نئے نام اور نئے عزائم کے ساتھ نیشنل ہائی وے پر ڈیگنومیڈ کے پیچھے واقع نئی عمارت میں منتقل کیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں بھٹکل کے مرکزی اداروں کے تمام ذمہ داران موجود تھے۔